اداکارہ ایمن سلیم کے سوشل میڈیا صارفین میں اضافہ

 اداکارہ ایمن سلیم کے سوشل میڈیا صارفین میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ایمن سلیم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی انسٹاسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایمن سلیم کے فین پیجز کی بڑھتی ہوئی تعداد واضح نظر آرہی ہے۔ایمن سلیم نے اپنی انسٹاسٹوری پر لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی محبت اور ساتھ کا شکریہ۔واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چْپکے چْپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔
ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -