فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ لوگوں کی اشد ضرورت ہے،صدف بھٹی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فلمی صنعت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ہمیں بھارتی ومغربی ثقافتی یلغارکی روک تھام کے لئے بڑے بجٹ کی فلمیں بنانا ہوں گی۔ کہا کہ شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے۔ کہا کہ جس کے لئے ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے کہا کہ جب تک شوبزانڈسٹری میں تعلیم یافتہ لوگ نہیں آئیں گے یا بڑی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی تب تک ہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل سانڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شوبزانڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،توہم بھی پڑوسی ملک کی طرح معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔