یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت العالمینؐ منانے کافیصلہ کمیٹیاں تشکیل 

یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت العالمینؐ منانے کافیصلہ کمیٹیاں تشکیل 

  

لودھراں، ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)حکومت (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

پنجاب نے یکم سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت العالمین ؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تین رکنی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کے کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند ہوں گے۔اراکین میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو شامل کیا گیا ہے۔مانیٹرنگ ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ربیع الاول کے سلسلے یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک شان رحمت الالعالمینؐ منانے کیلئے شیڈول جاری کر دیاہے۔ شیڈول کے مطابق دو ربیع الاول کو ضلعی سطح پر حسن قرت مقابلہ جات، چار ربیع الاول کو ضلعی سطح پر حسن نعت، آٹھ ربیع الاول کو سیرت النبیؐ کانفرنس، نو ربیع الاول کو خطاطی، گیارہ ربیع الاول کو نعتیہ مشاعرہ، بارہ ربیع الاول کو ضلعی سطح پر محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک تمام سرکاری محکموں کے افسران کو دفاتر پر چراغ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 ربیع الاول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -