کمشنرملتان کا تاریخی مقامات کینال ویوز کو خوبصورت بنانے کاحکم

کمشنرملتان کا تاریخی مقامات کینال ویوز کو خوبصورت بنانے کاحکم

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 خدمت آپکی دہلیز پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے چوتھے ہفتے بیوٹیفکیشن کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات،شاہراؤں اور کینال ویوز کو دیدہ زیب بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کیلئے جامع اقدامات کریں۔چینی اور آٹا کی قیمتوں کے میکنزم کی کڑی سکریننگ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں میں ہول سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔خدمت آپکی دہلیز پر ضلع ملتان نمایاں پوزیشن پر ہے۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ پر کام جاری ہے۔اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی۔

کینال ویوز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -