فلک شبیر کے نئے گیت نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی 

  فلک شبیر کے نئے گیت نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی 

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’بے چین جوانی‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔فلک شبیر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کو پوسٹ کرتے ہوئے ریلیز ہونے کا اعلان کیا ہے۔فلک شبیر کا نیا گانا یوٹیوب پر بھی موجود ہے جس کے ریلیز ہونے کے بعد صرف چند گھنٹوں کے دوران 1.2 ملین لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔اس گانے میں فلک شبیر کے ہمراہ پاکستان کے ریپر حسن سید  بھی موجود ہیں۔فلک شبیر کی بیوی سارا خان اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی عمدہ گلوکاری سے سننے والوں کے دل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں کہا کہ ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور اسی لئے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے۔

مزید :

کلچر -