ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے، اداکار فہیم اعوان

  ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے، اداکار فہیم اعوان

  

لاہور (فلم رپورٹر)ٹیلی وژن کے سینئر اداکار محمد فہیم اعوان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جو پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوتے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی کمرشل  فلموں کے ریکارڈ ساز بزنس نے فنکاروں کے ہی نہیں فلمسازوں کے بھی حوصلے بلند کردئیے۔روایتی فلموں کا خاتمہ کرکے ہم بین الاقوامی فلمیں بنانے لگے ہیں، چند برس قبل فلم وار کے کروڑ وں کے بز نس نے بھارتی فلمسازوں کی آنکھیں کھول دی تھیں، اب وہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ٹریٹ کرنے لگے ہیں۔محمد فہیم اعوان کا کہنا ہے کہ مختصر دوارانیہ کی میری فلم ”بیٹی“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں فلم میں فنکاروں کی پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی۔

مزید :

کلچر -