فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، ثناء فخر

  فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، ثناء فخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اس کے لیئے ہمیں نئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل ثناء فخر نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بہت اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے آج کل نیو ٹیلنٹ اس معاملے میں بہت پرجوش ہے مگر مالی مسائل اور مطلوبہ پلیٹ فارم نہ ہونے سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہاہے۔
 اس کے لئے ہمارے ہدائتکاروں،فلمسازوں سمیت سب کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم نے اب بھی کچھ نہ کیا تو پھر ہم کبھی بھی کچھ نہیں کر سکیں گے۔ثناء فخر نے کہاکہ ہمیں جنگی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کو سنبھالا دینا ہو گا نئے ٹیلنٹ کو بھرپو مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکیں اور ان کی شکل میں ہمیں نیا ٹیلنٹ اور جنون مل سکے۔ثناء فخر نے مذید کہاکہ دوسرے ممالک میں روز نیا ٹیلنٹ متعارف کروایاجاتا ہے جسے عوام بھی ویلکم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم انڈسٹری ہم سے کئی گنا بڑی ہے اور وہاں کام بھی بہت زیادہ ہو رہاہے اس لئے ہم اپنے لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کرواتے رہیں تاکہ فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے۔ 

مزید :

کلچر -