نشتر، زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے اہم اجلاس، ڈگری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال،پیش رفت کاجائزہ وائس چانسلر ز کی شجرکاری مہم میں شرکت

نشتر، زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے اہم اجلاس، ڈگری پروگرام کے حوالے سے ...

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ا یم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے جاری بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ڈگری پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ جس میں وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سمیت دونوں جامعات کے فیکلٹی ممبران اور  رجسٹرار برانچ کے ممبران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس اس مشترکہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت اور دیگر نصابی اور تدریسی آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر ڈگری پروگراموں میں بھی باہمی شراکت اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ انتہائی نگہداشت نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران شعبے میں مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے سے انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے متعلقہ سٹاف کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر ہیڈ اف انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ندیم احمد خان، ڈاکٹر رانا خاور لطیف، سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر زینب اور ڈاکٹر عاتکہ، ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر محمد سعید اور ڈاکٹر شہاب خاکوانی بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل کی شعبے میں آمد،خصوصی دلچسپی اور مسائل کے حل بارے یقین دھانی پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی۔ شجر کاری کا باقاعدہ آغاز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے دست مبارک سے کیا اور اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،  ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل کے ہمراہ موجود تھی اور انہوں نے بھی شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کہنا تھا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے کیونکہ یہ درخت آکسیجن مہیا کر کے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پودوں کے عطیات پر ایسوسی ایشن کے اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -