کامیڈین غفار لہری نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

    کامیڈین غفار لہری نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹی وی فلم اداکار و کامیڈین غفار لہری نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی،تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل نے اداکار غفار لہری کا خصوصی انٹرویوکیا گیا۔ غفار لہری نے بتایاکہ مجھے شوبزمیں 37 سال ہوگئے ہیں کام کرتے ہوئے میں نے 25 سال فلم انڈسٹری میں کام کیا سلطان راہی مرحوم کی وفات کے بعد میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی اور پھر بطور کامیڈین ون مین شو کام شروع کردیا۔غفار لہری نے بتایاکہ پرموٹرز میری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے اور مجھ سے بغیر معاوضہ اپنے شوزمیں پرفارم کرواتے رہے جس سے میرے مالی حالات کافی خراب ہوگئے۔

ور دن بدن خراب ہوتے گئے اس دوران کوئی ایک آدھ شو معاوضے والا آتا تو کچھ دن اچھے گزر جاتے مگر ان حالات کی وجہ سے میں بددل ہوتا گیا اور آخرکار میں نے بیماری،بھوک اور غربت سے تنگ آکر شوبز کو خیرآباد کہ دیا۔غفار لہری نے بتایاکہ اب میں نے ایزی لوڈ اور موبائل اسیسریزکا کام شروع کردیا ہے انشاء اللہ اب اسی کو اپنا مستقبل بناؤں گا۔غفار لہری نے مزید کہاکہ میرے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی کاروبار بھی کریں تاکہ ایسے حالات کی نوبت ہی نہ آئے اور کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

مزید :

کلچر -