پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کافیصلہ

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاپرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کافیصلہ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا اپنے پرائیویٹ(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ کرلیا، سکولوں میں فرنیچر، کلاس رومز اور واش رومز کی سہولت نہ ہونے پرسربراہان کو جرمانے کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ  پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے اپنے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکولوں میں فرنیچر اور کلاس رومز میں سہولیات کی انسپکشن ہوگی۔ مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی پر سکولوں کے سربراہان کو جرمانے ہوں گے۔ پیف حکام نے سکولوں کو سہولیات یقینی بنانے کیلئے ایک مہینے کی مہلت دی ہے۔پیف حکام  صوبے بھر میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کی انسپکشن کریں گے۔ سکول میں پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی سہولت کی بھی فراہم کی جائے گی

پنجاب ایجوکیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -