تبسم شہید پولیس کا شہری کے گھر دھاوا بزرگوں پرتشدد، سامان سمیٹ کرفرار
اُوچشریف(نمائندہ پاکستان) تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود موضع غفور(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
آباد بستی شکرانی کے رہائشی۔موج علی علاقہ مکینوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرا رشتہ دارمحمد صفدرچوکی تبسم شہید میں زیر حراست ہے لیاقت پور تبسم شہید پولیس نے لیڈیز پولیس کے بغیر چھاپا مارا اور کمروں سمیت بکسوں کے تالے توڑکر گھر میں موجود جمع پونجی طلائی زیورات،جہیز کا قیمتی سامان سمیت پیٹر انجن ساتھ لے گئے اور گھر میں موجود ضعیف العمر بزرگوں کو زود کوب کا نشانہ بنایااورایک جو دل کے مریض ہیں کو ساتھ لے جاکر علاقے سے دور ویرانے میں چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ پورا علاقہ سراپا احتجاج ہے اور گواہی دے رہا ہے کہ پولیس نے کتنی زیادتی کی ہے۔موج علی کاعلاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔آئی جی پنجاب میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرکے ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں تحفظ و انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالہ سے جب مذکورہ نکے تھانیدار سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کال ریسیو نہیں کی۔
دھاوا