میلسی،بچی سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

 میلسی،بچی سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

  

  میلسی(تحصیل رپورٹر)درندہ صفت شخص نے گھر میں اکیلی موجود 2 سالہ معصوم(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کیمطابق تھانہ مترو کے نواحی علاقہ 131 ڈبلیو بی کے رہائشی وزیر احمد کے گھر جاوید نامی نوجوان رہائش پذیر تھا گذشتہ شام وزیر احمد اپنی بیوی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی والدہ کی تیمار داری کیلئے گھر سے باہر گیا اور گھر میں اپنی سوئی ہوئی 2 سالہ معصوم بیٹی (ن) کو جاوید کے حوالے کر گیا اس دوران مبینہ طور پر تقریباً 35 سالہ جاوید پر شیطانی ہوس طاری ہو گئی اور اس نے درندگی اور سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے جھولے میں سوئی ہوئی معصوم بچی کو جھولے سے اٹھا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا والدین کی واپسی پر اس اندوہناک واقعے کا انکشاف ہوا اس دوران ملزم موقع سے بھاگ گیا والدہ کوثر مائی نے اپنی چیختی چلاتی بیٹی کو سنبھالا اور بیہوشی کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر گڑھاموڑ لے آئے جہاں بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میلسی فرخ جاوید، ایس ایچ او تھانہ مترو عبد الباری گجر موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے مسلسل چھاپے مار کر رات گئے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے پولیس ذرائع کے مطابق اپنی جرم قبول کر لیا پولیس تھانہ مترو نے ملزم کیخلاف 377B اور 376iii ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -