ٹبہ سلطان پور، جن نکالنے کی آڑ میں ذہنی معذور خاتون زندہ نذر آتش 

ٹبہ سلطان پور، جن نکالنے کی آڑ میں ذہنی معذور خاتون زندہ نذر آتش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   

میلسی، ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)  ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر183ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر جن نکالتے ہوئے جعلی پیر نے35سالہ ذہنی معذورخاتون کو آگ لگادی آگ لگنے کے باعث خاتون کے مختلف عضاء بری طرح جھلس گئے متاثرہ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 خاتون ابتدائی طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان منتقل کردیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کانوٹس لے لیا آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی جعلی پیر گرفتار کرلیاگیا۔تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر183ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر جعلی پیر نے 35سالہ ذہنی معذور خاتون کو جن نکالتے ہوئے آگ لگادی متاثرہ خاتون ماہ نور آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گئے اطلاع ملنے پر مقامی افرادنے فوری طور پر آگ سے جھلسنے والی خاتون ماہ نور رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور منتقل کیا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر شازیہ اقبال نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خاتون کو برن یونٹ ملتان منتقل کر نے کا حکم دیا جس پر ریسکیو1122کے اہلکاروں کو ماہ نور کو ملتان ریفر کردیا میڈیا میں جعلی پیر کے ہاتھوں خاتون کے جھلسنے کے واقعہ کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی ملتان سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس سے جاری ہونے والے مراسلہ نمبر اے1769کے ذریعے نوٹس لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاتون ماہ نور کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر نے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہے  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملزم جعلی پیر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ جعلی پیر کسی بھی صورت معافی کے مستحق نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے جعلی پیر معصوم شاہ کے خلاف متاثرہ خاتون ماہ نور کے بھائی محمد عدنان گجر کی مدعیت میں مختلف دفعا ت کے تحت زیر دفعہ 3371ت پ،324، 109،148اور149کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم معصوم شاہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کرتے ہوئے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب ایس ایچ او تھا نہ ٹبہ سلطان پور چوہدری محمد اشرف آرائیں سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ملزم گرفتار کرلیا گیا قانون کے مطا بق جو بھی کاروائی ہوگی وہ کی جائے گی ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دیلوائیں گے رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پورکی لیڈی ڈاکٹر شازیہ اقبال نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا چہرہ، چھاتی اور دھڑ متاثرہ ہوا ہے جنہیں ہم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ملتان منتقل کیا ہے تاہم خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جعلی پیر