فارماسسٹ کا عالمی دن،  ملتان، بہاولپور  میں شعبہ فارمیسی کے زیراہتمام تقریبات

 فارماسسٹ کا عالمی دن،  ملتان، بہاولپور  میں شعبہ فارمیسی کے زیراہتمام ...

  

ملتان، بہاول پور(سٹی رپورٹر، بیورور پورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)زکریایونیورسٹی ملتان میں فارماسس کے عالمی دن (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے موقع پرشعبہ فارمیسی کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی جبکہ اسلامہ یو نیورسٹی میں بھی  شعبہ فارمیسی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ آج کے دن سال 1912میں انٹرنیشنل فارماسوٹیکل فاؤنڈیشن قائم ہوئی۔ اس دن کا مقصد معاشرے میں فارماسسٹ کے اہم مقام کو اجاگر کرنا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ سال 2021میں فارماسسٹ ڈے کا موضوع فارمیسی ہماری صحت کا بااعتماد ساتھی ہے۔ اس موقع پر شعبہ فارمیسی کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ایک پیشہ ور کے طور پر فارماسسٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔ صحت مند اور خوشحال زندگی کے لیے پورا معاشرہ فارمیسی سے وابستہ افراد کے شکر گزار ہیں۔

فارمیسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -