پختون کلچر ڈے، صادق آباد میں پروقار تقریب، موٹرسائیکل ریلی

 پختون کلچر ڈے، صادق آباد میں پروقار تقریب، موٹرسائیکل ریلی

  

 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پختون کلچر ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے میزبان سیاسی و کاروباری (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

شخصیت فضل خان پٹھان کی قیادت میں قبل ازیں تاج چوک صادق آباد سے کاروں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل شاندار ریلی نکالی گئی جو ایک بڑے قافلے کی شکل میں یکجا ہو کر چوک پٹھانستان رحیم یارخان کی طرف گامزن ہوئی جس میں شریک مختلف علاقوں شہروں کے پشتون برادری کے نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالتے ہوئے پختون ثقافت کو اجاگر کیا اور پشتون ثقافت کی مناسبت سے تاج چوک پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شہروں علاقوں سے آئے ہوئے معزز شرکا نے روایتی ٹقافتی لباس پہن کر عیاں کر رکھا تھا جو ثقافتی متوجہ کا مرکز بنا ہوا تھا شاندار تقریب میں آنے والے معزز مہمانان گرامی و شرکا کو ثقافتی گڑیاں بھی پہنائی گئی تقریب کے موقع پر پشتون رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون کلچر ڈے پشتون بھائیوں کیلئے محبت امن بھائی چارے کی فضا کا دن ہے جو ملک وقوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے ہر قربانی دینگے اور وطن عزیز پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاش پاش کردینگے تقریب میں سرپرست اعلی شیرخان پٹھان،یارگل خان پٹھان،گل حسن خان پٹھان،خیال خان پٹھان،حاجی خنان پٹھان،عصمت خان پٹھان،بختو خان پٹھان،حاجی اکرام خان پٹھان،غلام رسول خان پٹھان،اشرف خان،عالم خان پٹھان،امیرعباس خان سمیت کثیر تعداد اور دیگر برادریوں قبائلوں سندھی،بلوچی،پنجابی،سرائیکی برادریوں کے معززین نے شرکت کی اور  پختون کلچر ڈے کے موقع پر مبارک باد دی گئی۔

پختون کلچر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -