حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث  3 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈمنظور

حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث  3 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈمنظور

  

 ملتان(خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے ڈی جی خان سرکل کے مطابق ملزم محمد اکبر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک موبائل فون 62 لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے، 9500 سعودی ریال برآمد ہوئے تھے، یہ ریڈ ڈی جی خان میں جیولری شاپ پر کیا گیا، ملزم عمر فاروق کے خلاف الزام عائد ہے کہ ملزم  سے 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، 970 درہم اور آن لائن ٹرانزیکشن سلپس برآمد ہوئی تھی ملزم نے بتایا کہ اس کا رشتے دار محمد امین دوبئی میں رہتا ہے اور یہ رقم کوئٹہ پشاور اور دیگر شہروں کے ایجنٹ کو بھجوائی گئی تھی۔پولیس تھانہ ایف آئی اے سرکل ملتان کے مطابق ملزم شیخ محمد اشرف کے خلاف مخبر نے اطلاع دی جس پر ریڈ کیا گیا ملزم میاں چنوں میں میں تھا ریڈنگ ٹیم نے ملزم سے انجان بن کر 100 سعودی ریال پاکستانی روپے۔میں تبدیل کرائے اور بعد ازاں ریڈ کا بتایا، اس موقع پر ملزم سے 15 ہزار والے تین بانڈ، 15 سو والے 11، 750 والے 76، 200 والے 115، 100 والے 161، 445 سعودی ریال برآمد ہوئے ملزمان غیر قانونی کاروبار کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش اور برآمدگی باقی نہیں ہے اس لیے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -