کپاس پر نباتاتی سپرے سے  کیمیکل سپرے کی تعداد میں کمی

کپاس پر نباتاتی سپرے سے  کیمیکل سپرے کی تعداد میں کمی

  

بنگلہ منٹھار(نمائندہ پاکستان)محکمہ زراعت کی جانب سے ملک پور میں زمیندار شاہد محمود کے رقبہ پر کپاس کے نمائشی پلاٹ کے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

حوالے سے فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔فارمر ڈے سے خطاب کرتے ہوئے زراعت آفیسر چوہدری حسیب اکبر نے بتایا کہ اس سال محکمہ زراعت نے کپاس پرIPM ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینداروں کو کپاس پر کوڑھ تما،تمباکو،آک کے پلانٹ ایکٹسریکس کی سپرے کروائے گئے۔جس کے حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں اس سے کیڑوں کو فصل سے دور رکھا جاسکتا ہے اور دوست کیڑے بھی محفوظ رہتے ہیں لہذا کیمیائی سپرے بھی کم کرنے پڑتے ہیں۔جس سے ماحول بھی کم زہر آلودہ ہوتا ہے اور کپاس کی فصل پر سٹریس بھی نہیں آتا۔ زراعت آفیسر چوہدری حسیب اکبر نے مزید کہا کہ آئندہ سال زمیندار کپاس کے پہلے 60تا 90 دن تک کوشش کریں کہ نباتاتی سپرے کیے جائیں۔اس سے فی ایکڑ لاگت بھی کم ہوگی اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔فارمر ڈے میں علاقے کے ترقی پسند زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -