بہاولپور، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مالکان قوانین روندنے میں سب سے آگے

 بہاولپور، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مالکان قوانین روندنے میں سب سے آگے

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کے غیر منظور شدہ ٹاؤن (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

مالکان کے خلاف کاروائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق موضع قادر بخش چنڑ مستطیل نمبر184/13کیلہ جات نمبر12تا20تقریباً 100کنال رقبہ پر عبدالمجید عرف ذکی وغیر ہ نے غیر منظور شدہ ٹاؤن بناکر پلا ٹ بنا کر خریدوفروخت کئے ہوئے ہیں جس بابت اہل علاقہ،محمد معاذ،عبدالرحمان،رؤف،عبدالعزیز وغیرہ نے تحصیل میونسپل آفیسر پلا ننگ اور اے سی بہالوپور سٹی کو تحریر ی درخواست پر خلاف غیر منظور شدہ ٹاؤن بارے دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے درخواست وصول کرنے سے صاف انکار کردیا۔ اور واضح رہے کہ اس سے قبال بھی نیوسیٹلائٹ ٹاؤن اور المجید پیزاڈائز کے نام سے سینکڑوں کنال اراضی فروخت کرچکا ہے۔ جسکی انکوائریاں نیب اور FIAمیں زیر سماعت ہیں 

ہاؤسنگ سکیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -