2بچیوں سے بداخلاقی، باپ کودوبارسزائے موت، جرمانے ادا کرنیکا حکم 

  2بچیوں سے بداخلاقی، باپ کودوبارسزائے موت، جرمانے ادا کرنیکا حکم 

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان ذولفقار احمد نعیم نے 2 کمسن بچیوں کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث باپ کو دو بار سزائے موت،دو لاکھ روپے جرمانہ اور مجموعی طور پر 20 سال قید کی بھی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 میں پولیس تھانہ ویمن سینٹر کے مطابق ملزم سمعون مسیح کے خلاف 2 ستمبر 2019 کو مقدمہ نمبر 13 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے نے اپنی کم سن بیٹیوں مسکان اور نیہا کو نشہ آور گولیاں کھلاکر بداخلاقی کا نشانہ بنایا عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو دو بار سزائے موت سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم ایک سال مزید جیل میں قید کاٹے گا۔ ملزم سات روز کے اندر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکے گا۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -