حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، مبین احمد

  حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، مبین احمد

  

ترنڈہ محمد پناہ(نمائندہ پاکستان)30ستمبر تک 1ارب سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے ورک آرڈرز جاری ہو جائیں گے،عوامی خدمت ہر حال میں جاری رہے گی۔ان(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 خیالات کا اظہار ایم این اے لیاقت پور مخدوم سید مبین احمد نے مخدوم ہاؤس بہاول پور میں سردار حاجی حضور بخش خان عباسی کی قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں نئی سڑکوں، ٹوٹی پھوٹی پرانی سڑکوں کی از سرِ نوتعمیر،سیوریج، نالیوں، پلیوں،ٹف ٹائل،سولنگ وغیرہ کے لئے 1ارب سے زائد مالیت کے بیشتر منصوبوں کے لئے 30ستمبر تک ورک آرڈرز جاری ہونے کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہر حال میں جاری رہے گی۔حکومت کو مہنگائی کا ادراک ہے،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت مختلف پہلوں پر کام کررہی ہے،آ ئندہ چند ہفتوں میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنڈہ محمدپناہ ہسپتال میں ایمبولینس کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے یقین دہانی کروائی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے میپکو حکام سے رابطے میں ہوں۔اس موقع پر ہمایوں خان بلوچ،محمد عربی عباسی ودیگر موجود تھے۔

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -