مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام

  

 ملتان،میلسی،رحیم یارخان،بستی ملوک،قصبہ کالا(وقائع نگار،سپیشل رپورٹر،بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)خودکشی کی کوشش کرنے والی55سالہ خاتون کو تشویشناک حالت(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 میں ہسپتال لایاگیا جو جانبر نہ ہوسکی۔تفصیل کے مطابق تھانہ راجہ رام کے علاقے چاہ جھنڈے والہ کی رہائشی خاتون رخسانہ بی بی جس کاذہنی توازن درست نہ تھا اورغلطی سے زہریلی سپرے پی لی جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی اہلخانہ نے فوری طورعلاج معالجہ کی غرض سے تحصیل ہیڈکوارٹر شجاعباد داخل کروایاگیا جہاں دوران ہسپتال میں رخسانہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء تھانہ بستی ملوک کے علاقے نہرسے38سالہ شخص کی نعش تہرتی ہوئی ملی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق موضع کوٹلہ رحم علی کے قریب نہرمیں نامعلوم شخص کی نعش تہرتی ہوئی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی گئی،اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ اہل علاقہ کی مدد سے نہرسے نعش نکال گئی جس کا جسم مکمل طورپر گل سڑ چکاتھاکواپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہوسکی جس جسم بھی پانی کی وجہ سے سڑگیاتاہم اصل حقائق بعد ازرپورٹ منظرعام پر لائے جائے گے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔اس کے علاوہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق دوسراتشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کیاگیا۔تھانہ راجہ رام کے علاقے موضع مٹوٹلی میں محمد رمضان اپنی دوکان میں فریج کی مرمت میں مصروف تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جوموقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بستی شورکوٹ کے قریب واپڈاملازم محمد شبیر ٹرانسفارمر ٹھیک کررہاتھاکہ اچانک کام کے دوران مکمل حفاظتی تدابیر نہ اپناتے ہوئے ہاتھ الیون کیوی مین تاروں سے چھوگیاجس کے نتیجے میں شبیرنیچے گرگیا،موقع پر موجود افرادنے فوری طورپر ریسکیو کی مدد سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سیریس حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے نزد کوٹلہ رحم علی بستی بلے والا میں نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی  لاش ملی ہے واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او  تھانہ بستی ملوک بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کی پولیس کے مطابق لاش دو دن پرانی لگتی ہے مزید یہ کہ لاش کو ریسکیو 1122 کی مدد سے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا تحقیقات جاری ہے۔تھانہ کالا کی حدود قصبہ کالا میں دوگروپوں عطا محمد گورچانی اور اللہ بخش گورچانی گروپ میں راستہ کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس کے کپاس کی چنائی کرتی خاتون گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ہے متوفیہ خاتون کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا مقتول خاتون کے لواحقین شاید ابھی تک تعین نہیں کر سکے کس گروپ کی جانب سے گولی لگی ہے پولیس کالا بھی مصروف تفشیش ہے۔تعلقات کا شبہ شوہر کسی کے وار کر بیوی کو مت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے  ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیل کے مطابق رکن پور کی رہائشی 38 سالہ زبیدہ بی بی کے شوہر رشید احمد کو علاقے اس پر علاقے کے کسی بندے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر ان کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتا تھا گزشتہ روز شوہر ملزم نے طیش میں آکر کسی کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی زبیدہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا متعلقہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔ صادق آباد کا رہائشی 60 سالہ یاسین اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد فراہم کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔نہر کے کنارے نہاتے ہوئے ایک مزدور پھسل کر گہرے پانی میں جاگرا اوراپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا بتایا جاتا ہے کہ ایک مزدور نعیم پل غازی عباس ڈھمکی نہر کے کنارے نہا رہا تھا کہ عدم توازن کے باعث وہ نہر کے گہرے پانی میں جاگرا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

لاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -