اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، سلیکشن بورڈ اجلاس، اہم انتظامی فیصلے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، سلیکشن بورڈ اجلاس، اہم انتظامی فیصلے

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 ہوا۔ اجلاس میں بورڈ اراکین محمد افضل، رکن صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ، حمید رضا صدیقی، ممبر سینڈیکیٹ اور ڈاکٹر مظہر سعید، چیئرمین بورڈ آفس بہاولپور اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل شریک ہوئے۔ اجلا س میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے سینئر پروگرامر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، سینئر نیٹ ورک ایڈمینسڑ یٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نیٹ ورک ایڈ مینسٹریٹراور پروگرامر کے عہدوں کے لیے 104 امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں 13سلیکشن بورڈ منعقد ہو چکے ہیں۔ کل 813فیکلٹی ممبران تعینات ہوئے جن میں 44پروفیسرز، 292اسسٹنٹ پروفیسرز، 104ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 43لیکچرار اور 330ایسوسی ایٹ لیکچرار کا تقرر عمل میں آیا۔ اسی طرح انتظامی شعبوں میں گریڈ 1سے 17تک 158مختلف تعیناتیاں کی گئیں۔ یونیورسٹی میں طلبا کی تعداد 42000ہزار تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے تدریسی اور انتظامی شعبوں میں افرادی قوت کی شدید کمی تھی۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر تدریسی اور انتظامیہ شعبوں کے لیے سلیکشن بورڈ کا اہتمام ہوا جس میں میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -