اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں فوج نہ نکالی تو اسے تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لینگے:فلسطینی صدر

اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں فوج نہ نکالی تو اسے تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے ...

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) فلسطینی صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ انداز میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو مقبوضہ سرزمین خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔فلسطینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک سال کے اندر تمام مقبوضہ علاقوں سے افواج واپس نکالے،اگر افواج نہیں نکالی تو فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے گی۔محمود عباس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کی 1967 ء سے قبل کی سرحد بھی تسلیم نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکریٹری جنرل عالمی امن کانفرنس بلائیں اور ایک سال کے اندر مسئلہ کو حل کریں۔فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین مقبوضہ سرزمینوں کی قانونی حیثیت کے فیصلے کے لئے انٹرنیشل کریمنل کورٹ جانے کو تیار ہے۔

فلسطینی صدر

مزید :

صفحہ اول -