95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پچانوے فیصد پاکستانیوں نے پنجاب میں پہلی سے 12ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا،گیلپ پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی سے 12ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے سے متعلق ایک سروے کیا جس میں ملک بھر سے 1400سے زائد افراد شریک ہوئے،سروے کے مطابق دیہی اور شہری حلقوں میں پنجاب حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی گئی، دیہی علاقوں میں 96فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 95فیصد عوام پنجاب حکومت کے فیصلے کے حامی نظر آئے۔

 قرآن

مزید :

صفحہ اول -