اسلام آباد ہائیکورٹ، فواد کی نااہلی  سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ، فواد کی نااہلی  سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھانے کا الزا م ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار  کے وکیل نے موقف اختیار  کیا کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔ 
 نااہلی 

مزید :

صفحہ اول -