پاکستان کی افغانستان سے تازہ  پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس پرچھوٹ 

پاکستان کی افغانستان سے تازہ  پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس پرچھوٹ 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی ہے،صرف سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ ہفتہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کلکٹریٹس آف کسٹمز کو چند روز قبل صدارتی آرڈیننس کے زریعے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد کردہ سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیاہے صرف افغانستان سے سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے باقی تازہ پھلوں کی افغانستان سے درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں ہوگا۔ایف بی آر کے چیف کسٹمز فیسی لیٹیشن اینڈ کمپلائنس عبدالحمید مروت کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کی ایف بی آر حکام نے تصدیق کردی ہے

 سیلز ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -