عالمی ادارہ صحت کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف

عالمی ادارہ صحت کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھاماہی پالا نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور ویکسی نیشن عمل کی تعریف کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پلیتھا ماہی پالانے کہا کہ ایسے ممالک ہیں جہاں دو فیصد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی جاسکی لیکن پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویکسین لگانیکی مہم انتہائی تیز اور مؤثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسین شدہ افرادکی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی، جبکہ جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ پاکستان میں این سی او سی نے بہترین کام کیا اور پاکستان میں کورونا ریسپانس میں بہترین کوآرڈینشن رہی، کورونا کے باعث اموات کی شرح کم رہی۔

عالمی ادارہ صحت 

مزید :

صفحہ اول -