کراچی کوسٹل زون کو سی پیک  میں شامل کرنے پر اتفاق

  کراچی کوسٹل زون کو سی پیک  میں شامل کرنے پر اتفاق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں کراچی کوسٹل زون منصوبے کو شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ منصوبے سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہو گا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کراچی کیلئے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے، کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اسلام آباد اور بیجنگ میں اقتصادی راہداری پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا۔ منصوبہ کراچی کو انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا، منصوبے سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 ارب ڈالر ہے، منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا، کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا، منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

وزیر برائے بحری امور 

مزید :

صفحہ اول -