وزیراعظم عمران خان کیخلاف تقریر، لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو معطل

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تقریر، لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)قائم مقام ایس ڈی او میپکو کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تقریر کرنا مہنگاہ پڑ گیا میپکو نے لائن سپرٹینڈنٹ فرسٹ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
(قائم مقام ایس ڈی او) کو وزیراعظم پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاتفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی نجکاری کے خلاف کال پر زونل چیئرمین سمیت دیگر کی قیادت میں ایک جلوس نکالاگیا جس میں مقررین نے حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف تقاریر کیں میپکوکے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تقریر کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرزونل چیئرمین و قائم مقام ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن غازی لائن سپرنٹندنٹ فسٹ شہباز بھٹی کو معطل کردیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو کو جواز بناکر انکوائری کاحکم دیتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی تھما دیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو میں قائم مقام ایس ڈی او شہباز بھٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے اعلان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے  ویڈیو وائرل ہونے پرحکمران جماعت کے کارکنوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہاتھا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایس ڈی او کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
نوٹس