وارداتیں، میلسی میں موبائل فون ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شٹر ڈاؤن

وارداتیں، میلسی میں موبائل فون ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شٹر ڈاؤن

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)موبائل فون ایسوسی ایشن میلسی کی کال پر بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پکڑے گئے ڈاکوؤں سے موبائل ڈیلرز کی برآمدگی نہ کرنے پر موبائل مارکیٹ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور پولیس کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ماجد رشید مونی اور جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف نے کہا کہ موبائل فون ڈیلرز شعیب نذیر چوغطہ اور ایک دوسرے ڈیلر کی دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر اندر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اٹھا لیئے گئے ہم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے خود ڈاکوؤں کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرایا لیکن ایس ایچ او تھانہ سٹی نے گرفتار ملزموں سے مبینہ طور پر ڈیل کر لی اور ڈاکوؤں کے اعتراف جرم کے بعد نشاندہی کے باوجود برآمدگی کیلئے ریڈ تک نہ کیا اور ایس ایچ او کی گئی مبینہ ڈیل کے نتیجہ میں گرفتار ملزموں کا ریمانڈ پورا کرنا چاہتا ہے تا کہ انہیں عدالت کے ذریعے جوڈیشل روانہ کروا سکے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی تا ہم اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میلسی فرخ جاوید مرکزی تاجر اتحاد کے رہنماؤں وسیم احمد شیخ اور سید شیراز حسین کاظمی کے ہمراہ تاجروں کے دھرنے میں پہنچ گئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر گرفتار ملزموں سے ڈیلروں کے موبائل فون برآمد کرتے ہوئے ریکوری یقینی بنائی جائیگی اس یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا احتجاج میں راؤ ریاض حسین ضیاء، ابرار احمد انصاری، ملک محمد حبیب، میاں شعیب نذیر چوغطہ،ملک محمد حنیف، اسد نیازی، حیدرشاہ، اسجد مگسی،میاں جاوید اثڑ، عدنان، میاں بابر اثڑ، محمد مقبول، محمد نعیم، ملک ستار، مدثر رشید، چوہدری عاطف، فیصل غوری، میاں زوہیب سمیت موبائل فون ڈیلرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ماجد رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -