رحیم یارخان میں ڈاکو پھر سرگرم، گن پوائنٹ پر دوبھائی اغواء

رحیم یارخان میں ڈاکو پھر سرگرم، گن پوائنٹ پر دوبھائی اغواء

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)کچہ کے ڈاکوں کی جانب سے اغوا کا سلسلہ نہ تھم سکا اسلحہ کے زور پر مزید دو زمیندار حقیقی بھائیوں کو اٹھاکر اپنے ٹھکانوں پر لے گئے اطلاع پاکر(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغویوں کے لواحقین کو روائتی انداز اپناتے تسلیاں اور بازیابی کی یقین دھانی کرنے میں مصروف مغوئی اراضی پر پانی لگانے گئے ہوئے تھے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھونگ کی حدود بنگلہ دلکشا کے علاقہ بستی کمال جھلن میں اراضی پر پانی لگانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران دن دیہاڑے کچے کے مسلح نامعلوم ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر دو زمیندار عبدالواحد اور محمد ارشاد کو زبردستی اغوا کرکے کچہ کے علاقہ میں اپنے ٹھکانوں پر لئے گئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغویوں کے لواحقین کو روائتی انداز اپناتے ہوئے تسلیاں اور بازیابی کی یقین دھانی کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا ہو نے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھاجانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوں کی اس واردات کے باعث علاقہ میں خوف کی فضا قائم ہوگئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اور رہائش پذیر افراد گھر میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ الیاس گورایا نے بتایا کہ دونوں اغوا ہونے والے زمیندار عبدالواحد اور محمد ارشاد حقیقی بھائی ہیں اور مقدمہ کے اندراج کے لئے انکے بھائی سے رابطہ کیا گیا جس کی رپورٹ اندراج کیاجائے گا اور ڈاکوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -