کورونا وائرس،مزید 42 اموات،2060 نئے مریض رجسٹر

کورونا وائرس،مزید 42 اموات،2060 نئے مریض رجسٹر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 958 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ 

کورونااموات 

مزید :

صفحہ اول -