شہباز شریف،حمزہ کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع

شہباز شریف،حمزہ کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمات میں اپوزیشن رہنما شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 9اکتوبر تک توسیع کردی،دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ملزموں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت پر عدالت نے ملزمان کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روزمیاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ جونیئر کونسل کی جانب سے کاروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ایف آئی اے سے استفسارکیا کہ ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے کتنا وقت درکاہے؟جس پرایف آئی اے حکام نے مذکورہ ملزمان پر عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شروع دن سے ہی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے،ہم سوالات کرتے ہیں تو ہمیں وہی پرانی کہانیاں سنائی جاتیں ہیں، اسی میاں شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور ایف آئی اے کے الزامات کر غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے جیل میں بھی تفتیش کی ہے،ہر پیشی پر ایف آئی اے کے پاس گئے ہیں،رمضان شوگر ملزم میں کاڈائریکٹر نہیں رہا،ایف آئی اے کے پاس گیا تو وہاں چیخ چیخ کر باتیں کی گئیں،بطور وزیر اعلیٰ خاندان کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔عدالت نے میاں شہبازشریف کی بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کے کیس میں دلائل نہیں ہورہے آپ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں۔پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے عدالت کے اطراف آنیوالے راستوں کو بیریر لگا کر بند کیا گیاتھا۔
عبوری ضمانت

مزید :

صفحہ اول -