وہاڑی، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج  میں آئی ٹی بلاک کا افتتاح

وہاڑی، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج  میں آئی ٹی بلاک کا افتتاح

  

وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے گورنمنٹ(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

گر ایجویٹ کالج وہاڑی میں آئی ٹی بلاک کا فتتاح کیا کالج میں بی ایس میتھ، فزکس، کیمسٹری اور آئی ٹی کلاسز کی منظوری دی اور بی ایس کلاسز کا وزٹ بھی کیا سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کالج میں پودا بھی لگایا گورنمنٹ گرایجویٹ کالج وہاڑی کے سر سید آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا  تقریب کے مہمان خصو صی سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے خصو صی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے کالج میں بی ایس میتھ، فزکس، کیمسٹری اور آئی ٹی کلاسز کے اجراء کی منظوری سے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع ملیں گے گورنمنٹ گرایجویٹ کالج وہاڑی کا معیار یونیورسٹی کی سطح پر لائیں گے گورنمنٹ گرایجویٹ کالج وہاڑی میں 2مزید بی ایس پروگرام فوڈ سائنس اور کمپیوٹر سافٹ وئیر انجینئر نگ بھی شروع کیے جائیں گے ہمیں اپنے طلبا کو ورلڈ کلاس نالج دینا ہو گا تحقیق اور جدید علوم کے بغیر دنیا کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اکرام کو چاہیے کہ وہ اپنے نالج کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ رکھیں طلبا و طالبات کا اساتذہ پر انحصار ہوتا ہے ہمیں نئے نالج کو دریافت کرنا ہو گا اور عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہو گا سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے مزید کہا کہ معاشرے کے ساتھ اداروں کا کنکشن جوڑنا بہت ضروری ہے کورونا ویکسین کے حوالے سے ہمیں طلبا وطالبات کے ذریعے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنی ہو گی طلبا و طالبات اپنے گھروں میں جا کر والدین کو کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہ کریں طلبا وطالبات ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں انہیں اعلیٰ تعلیم اور جدید علوم کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے اساتذہ طلبا و طالبات کو بہترین انداز میں تعلیم دینے کیلئے جدید تعلیمی طریقہ کار اپنائیں اور طلبا وطالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔ گورنمنٹ گرایجویٹ کالج وہاڑی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخار ی نے اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے  1980ء میں گورنمنٹ کالج وہاڑی میں داخلہ لیا آج 40سال بعد گورنمنٹ گرایجویٹ کالج وہاڑی میں آنے کا موقع ملا ہے انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کے حوالے سے مختلف باتوں کو بھی ذکر کیا سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے تقریب میں طلبا مدثر شوکت،حافظ محمد عبداللہ،احمد فراز اور حما د احمد کو رحمت العالمین ؐ سکالر شپ کے چیکس دیئے اور آفیسرز میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں پرنسپل گورنمنٹ گرایجو یٹ کالج وہاڑی ڈاکٹر محمد صفدر رانا نے سپاسنامہ پیش کیا  اس موقع پراے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین، ریٹائر پروفیسر ملک احمد یار، ڈائر یکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر فرید شریف، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز وہاڑی میاں محمد اطہر، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی ڈاکٹر محمد صفدر، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجو کیشن ڈاکٹر اسرار احمد شیخ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور مختلف کالجز کے پرنسپلز اور طلبا وطالبات موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -