اسلحہ لائسنس کی معیاد 5سال مقر،وزارت داخلہ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلحہ لائسنس کی معیاد 5سال مقر،وزارت داخلہ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس کی معیاد پانچ سال مقرر کردی گئی  نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ممنوعہ بو ر اسلحہ لائسنس کے اجرا ء کی فیس 10 ہزار 500 مقرر کی گئی جبکہ غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس چھ ہزار 500روپے مقرر کی گئی ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے فیس 8ہزار جبکہ غیرممنوعہ  اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے فیس چار ہزار مقرر کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق دو لائسنسز کے حصول کیلئے کم از کم ایک لاکھ کا سالانہ ٹیکس فائلر ہونے کی شرط عائد کی گئی جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے 50ہزار کا ٹیکس فائلر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے صدر مملکت اور وزیراعظم غیر ممنوعہ بور کے دو اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو بھی دو لائسنس مل سکتے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور اراکین اسمبلی بھی دو لائسنس حاصل کرسکیں گے گریڈ 22کے وفاقی سیکرٹریز بھی ممنوعہ بور کے لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ گریڈ 21کے افسران کو متعلقہ محکمہ کے سربراہ سے این سی او سی لینا ہوگا ممنوعہ بور لائسنس کے اجرا کا اختیار وزیر داخلہ جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے سپرد کر دیا گیا۔ 

اسلحہ لائسنس

مزید :

صفحہ اول -