کرونا سے 3جاں بحق: ویکسی نیشن رونہ نئی پابندیاں، شہریوں میں تشویش کی لہر 

کرونا سے 3جاں بحق: ویکسی نیشن رونہ نئی پابندیاں، شہریوں میں تشویش کی لہر 

  

ملتان،میلسی،ڈیرہ (وقائع نگار،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)   نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02 مزید مریض جاں بحق ہوگئے۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 916 تک جاپہنچی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا  ملتان کی رہائشی 47 سالہ فردوس بی بی اور مظفر گڑھ کے 75 سالہ خدا بخش  نے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 25 ستمبر   2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 916 ہو گئی  ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 30ہو گئی ہے جن میں سے 19 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 74 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 927 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 901  افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے  مختص   90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 08 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 368 کر دی گئی  ہے، جن میں سے صرف 132 خالی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاو ئکیلئے 15 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جارہا ہے تمام تعلیمی اداروں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کو 27 ستمبر سے ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے احکامات پر ہر شہری کو کرونا سے بچاو ¿ کی ویکسین لگائی جارہی ہے اس سلسلے میں تمام ادارے بھرپور آگاہی مہم چلائیں اور اس موذی مرض سے نوجوان نسل کو محفوظ بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اس سلسلے میں اپنے طلبائکو ہر صورت ویکسی نیشن کا پابند بنائیں بصورت دیگر انکو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاسں میں ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے اہداف کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایجوکیشن حکومت پنجاب ملک غلام فرید  نے صوبہ بھر کے اضلاع  کے سی ای اوز  3. دن کے اندر  سرکاری وغیر سرکاری سکولوں کے تدریسی غیر تدریسی سٹاف اور  طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن  کے دستاویزاتی ثبوت فوکل پرسنز کے ذریعے جمع کرنے اور سی ای اوز کے اگلے اجلاس میں لانے  کی  ایک تحریری  مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے جبکہاین سی اوسی کی ہدایت پر یکم اکتوبر سے غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کردیاگیا۔اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ یکم اکتوبر تک ویکسینیشن نہ کرانے کی صورت میں  سکول  میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔اس کے علاوہبمسافر ہر قسم کیہواء سفر سے محروم ہو ں گے۔شاپنگ مال۔پبلک ٹرانسپورٹ  ہوٹل۔ریسٹورینٹ۔شادی ہال اور مزید روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی سہولیات کی بندش کردی جائے گی ماس لیے شہریوں سے کہا  گیا ہے کہ وہ اپنا ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروالیں اور نارمل زندگی رواں رکھیں۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے کرونا وارڈ میں داخل ایک اور مریض جاں بحق،کرونا کے191ٹیسٹ،22نئے کیسز مثبت،169نیگیٹو،134 ہو م آئسولیٹ، 35 مریض ہسپتال میں داخل،10مریضوں میں کرونا کاخدشہ،2 مریضوں کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا کے191ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 22 کیسز مثبت اور 169 نیگیٹو رپورٹ ہو ئے،جبکہ134افراد نے اپنے آپ کو ہو م آئسولیٹ کر لیا 2 مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل  ایک مرد غلام شبیر جان کی بازی ہار گیا،جبکہ ہسپتال میں داخل10 مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے اور فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔دریں اثناء پنجاب کے 8 شہروں میں وہاڑی سمیت  ویکسینیشن  کے جعلی اندراج کا انکشاف  ہواہے۔ پنجاب حکومت نے ذرائع کے مطابق 8 شہروں میں بر وقت کاررواء کر کے 16 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 12 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں  صوباء حکومت کی طرف سے اضلاع سیالکوٹ،وہاڑی،رحیم یار خان،لودھراں،ملتان،لاہور،فیصل آباد اور چنیوٹ میں کاررواء کی گء۔چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ کہ ویکسین کے جعلی اندراج کر نے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کورونا ویکسینیشن قومی مہم ہے۔کورونا ویکسینیشن کا جعلی اندراج کر نے والوں کے خلاف کاررواء جاری ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -