سیاحت کا کل عالمی دن،مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

   سیاحت کا کل عالمی دن،مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 دن کل27 ستمبر کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کامقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لئے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے، سیاحت کا عالمی دن ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر جنرل اسمبلی کی قرار داد کی منظوری کے بعد سے1970 سے ہر سال27 ستمبرکو منایا جاتا ہے،اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، ثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور جدید سہولیات پیدا کرنے،سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ، نئے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -