سید رفاقت گیلانی کا گرلز ہائی سکول کادورہ، اپ گریڈیشن کا افتتاح

 سید رفاقت گیلانی کا گرلز ہائی سکول کادورہ، اپ گریڈیشن کا افتتاح

  

 لیہ(نمائندہ پاکستان)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 علی گیلانی نے یونین کونسل منڈی ٹاؤن لیہ چک نمبر 135ٹی ڈی اے گرلز ہائی سکول کی ہائیر سکینڈری اسکول لیول اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ای او سکینڈری توکل حسین، ایکسین بلڈنگ موجود تھے۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ عوا م کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں آج ایک اور سکول کی اپ گریڈیشن کا وعدہ بھی پورا ہوا۔ سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ بچیوں کی تعلیم انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہی معاشرے اور بچوں کی بہترین تربیت کرسکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سکول کی اپ گریڈیشن سے علاقہ کی بچیوں کاگھرکی دہلیزپر ہی اعلی تعلیم میسرآے گی۔تقریب میں معززین علاقہ مہر لقمان تھند ایڈوکیٹ، مہر محمد امین سمراء، اجمل خان، امیر محمد خان، ملک اشرف بھٹی،چیئرمین بیت المال مہر خالد مسعود تھندودیگر موجود تھے۔معززین علاقہ نے سکول اپ گریڈیشن پر فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ اد ا کیا۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -