سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ محمد یار ولانہ کی ایس پی ہیڈکواٹر میڈم نمرین سے ملاقات، سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر ایڈیشنل (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
رجسٹرار محمد یار ولانہ نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز میڈم نمرین سے سیکورٹی کے حوالے سے گزشتہ روز ملاقات کی۔جس میں لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات اور ایس او پیز کے مطابق عدالت اور اسکے احاطہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی، داخلی اور خارجی راستوں سے گزرنے والوں کی بلاتفریق تلاشی کو بہتر بنانے اور کورٹس کی سیکورٹی کے حوالے سے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے بارے میں احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں یاد رہے کہ تین روز قبل لاھور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز، سی پی اوز اور تمام بارز کے عہدیداران کو تمام عدالتوں کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے معاملات طے کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام عدالتوں کی سیکورٹی کو فل پروف بنایا جائے۔ سائلین، وکلا اور عدالتی ملازمین بھی بغیر چیکنگ داخل نہ ہوں دوسری جانب واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی یقینی بنائی جائیں۔
سکیورٹی