ضلع کچہری ملتان، پیشی پر آئی پارٹیوں میں تصادم، پولیس کی بروقت انٹری

 ضلع کچہری ملتان، پیشی پر آئی پارٹیوں میں تصادم، پولیس کی بروقت انٹری

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) ضلع کچہری ملتان پیشی پر آئی دو پارٹیاں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 معمولی تلخ کلامی پر گھتم گھتا ہوگئیں۔ مقدمہ کی پیروی کے بعد احاطہ عدالت میں رشتے داروں کی لڑائی ہوئی تو موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچا کرانے کی بھی کوشش کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے آئی دو پارٹیاں جھگڑ پڑیں ملزمان مقدمہ نمبر 737/18 بجرم F1(IV) (v 337 تھانہ قطب پور میں پیشی پر آئے تھے۔ مدعی عرفان ولد اللہ دتہ قوم سیال  سکنا قاسم بیلہ اور ملزم پارٹی بلال ولد یوسف  قوم سیال سکنا قاسم بیلہ آپس میں ایک دوسرے کو اپنے سامنے پا کر گالم گلوچ ہوگئے جو لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کے نتیجے میں فرقان ولد اللہ دتہ معمولی زخمی ہوا جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے  بیچ بچا کیا اور کچہری سیکورٹی پولیس نے دونوں پارٹیوں کو پکڑ کر پولیس تھانہ چہلیک کے حوالے کردیا دونوں آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں اور انکی آپس میں پرانی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -