سکول بچوں کو بیماریوں سے بچانے کامنصوبہ، سکریننگ اہداف مکمل کرنیکاحکم

 سکول بچوں کو بیماریوں سے بچانے کامنصوبہ، سکریننگ اہداف مکمل کرنیکاحکم

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )   چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 الرحمن گورمانی نے ضلع بھر کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کو سکول کے بچوں کی مختلف بیماریوں بارے سکریننگ کے اھداف ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔اور رواں ماہ(ستمبر 2021)کے اھداف بارے رپورٹ 28 ستمبر جبکہ آئندہ ماہ سے 25 تاریخ تک اھداف کے حصول بارے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی کارکردگی ڈسٹرکٹ سکور کارڈ میں شامل کردی گئی ہے۔لہذا جو سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کورونا ویکسی نیشن سنٹرز،پولیو مہم میں بطور یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر،نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں ڈیٹا انٹری،کورونا ڈیوٹی یا کوئی اور ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔وہ سکول کے بچوں کی مختلف بیماریوں بارے سکریننگ کے اھداف حاصل کریں 

سکریننگ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -