بدھلہ سنت، تیز رفتار بس کو حادثہ، چار خواتین سمیت 10افراد زخمی

 بدھلہ سنت، تیز رفتار بس کو حادثہ، چار خواتین سمیت 10افراد زخمی

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )تھانہ بدھلہ کے علاقے کھیڑا چوک کے  (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق مسافر بس نمبری ایم این ایس 975 ملتان سے بدھلہ سنت  کی طرف جا رہی تھی۔کہ اسی دوران تیز رفتاری کی وجہ سے  بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔جس کے نتیجے عابد حسین منیر احمد نصیر احمد اسد شاہ روبینہ  بی بی رشیدہ بی بی  حنیفاں بی بی  وغیرہ شدید زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علاج معالجہ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 8 افراد   کی حالت خطرے سے باہر ہے مگر 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -