اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرناہوگا اویس شاہ نورانی، قاری ناصر میاں
ملتان (سٹی رپورٹر) صاحبزادہ مولانا محمد اویس شاہ نورانی،سجادہ نشین (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
قاری محمد ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اولیااللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا اور دینی مدارس میں تصوف کو نصاب میں شامل کرکے علما،طلباکے کردار وطریقہ کورائج کرنے سے بہتری آئے گی جامعہ خیر المعاد ملک کی ممتاز دینی درسگاہوں میں شامل ہے اس سے فارغ التحصیل طلباملک اور بیرون ممالک دین اسلام کی اشاعت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے بے تاج بادشاہ پیرطریقت مولانا حامد علی خان کے 43ویں عرس اور تحریک نوموس رسالت محافظ ومہتاب ولایت صاحبزادہ قاری احمد میاں خان کے تیسرے عرس کی دوسری نشست اور جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد کے جلسہ دستار فضیلت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سجادہ نشین چادر والی سرکار پیر سید ولی شاہ عرف ثانی سرکار،سجادہ نشین خانقاہ دارالنعمت پیرزادہ سید طلحہ حسین رضوی قادری تھے مفتی نصیر الدین نصیر،مولانا حامد سرفراز نے کہا کہ ملتان کے بے تاج بادشاہ پیرطریقت مولانا حامد علی خان اورمہتاب ولایت صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قادیانیوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جامعہ خیرالمعاد میں قدیمی وجدید علوم کی تعلیمات کا اہتمام کرکے عوام کی مکمل رہنمائی کی علماکرام نے ارباب اقتدار پر زور دیا کہ ختم نبوت کے مضمون اور سیدنا صدیق اکبر کا مسلمہ کذاب کے خاتمہ اور دیگر علماکے کردار کو یونیورسٹی،کالجوں،سکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ ملک پاکستان میں نوجوان نسل اس فتنہ کا مقابلہ کر سکیں اور اپنے اکابرین کے کارناموں سے رہنمائی حاصل کر سکیں تقریب میں مولانا غلام حسین،صاحبزادہ نعمان میاں حامد،صاحبزادہ معصوم میاں حامد، محمد رمضان ضیاالباروی،مولانا صادق سیرانی،ڈاکٹر اشرف قریشی،جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،علامہ حامد سرفراز،حاجی سلیم قریشی حامدی،زاہد بلال قریشی،محمد الیاس حامدی،صوفی سجاد علی حامدی،پروفیسر اختر انصاری،قاری رمضان چشتی،حافظ محمد ظفر قریشی،چیئرمین زاہد بشیر،،ثمر حامدی، مرتضی قریشی،قاری محمد سعید نقشبندی،ارشد اقبال نیازی،عبدالصمد حامدی ودیگر علماکرام اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل وعظ میں صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان اور علماومشائخ کیساتھ جامعہ کے فارغ التحصیل طلباکی دستار بندی کی۔
قاری ناصر میاں