سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں آپریشن،کالعدم تنظیم کے 8دہشت گرد گرفتار 

 سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں آپریشن،کالعدم تنظیم کے 8دہشت گرد گرفتار 

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)حالیہ دہشت گردی،پولیس ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن کیا گیا سی ٹی ڈی کے تر جما ن نے بتا یا کہ سی ٹی ڈی کا صوبہ بھر میں  39انٹیلی جنس پیسڈ آپریشن،8 مبینہ دہشت گرد وں کوگرفتار کیا گیا انٹیلی جنس بیسڈ کے دوران 40 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی لاہور سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار،حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے دہشت گردوں میں مشتاق،سمیع اللہ،عادل جمال اور اسامہ خالد شامل ہیں دہشت گردوں سے بارودی مواد،ناجائز اسلحہ،ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز و دیگر مواد برآمد کیا گیا  دہشت گردوں میں ممشالی خان،حافظ عبدالرحمان،،کاشف،منصور شامل ہیں،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے،نامعلوم مقام پر منتقل،تفتیش جاری ہیں۔

دہشت گرد گرفتار

مزید :

صفحہ اول -