ایم پی اے رئیس نبیل کی وفد سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

 ایم پی اے رئیس نبیل کی وفد سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)عوام کی بے لوث اور بلاا متیاز خدمت(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 میرا مشن ہے‘ حلقہ پی پی 265میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹس پر کام  جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیاجائیگا‘اپنے حلقہ کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے گزشتہ رات قصر غازی بھونگ میں ملاقات کرنیوالے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین بہبود آبادی کونسل سردار رئیس جہانگیر احمد‘ رئیس عبیر احمد‘کونسلربلدیہ ڈاکٹر منیر احمد چوہدری‘ رانا ندیم افضل‘ جمال عظیم‘ نوید عباس ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے خاندان کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں عوام نے جس اعتما دکا اظہار کر کے کامیاب کروایا تھا انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں‘ اپنے آباؤاجداد کے مشن کو لیکر آگے چلیں گے،انھوں نے کہاکہ اپنے حلقہ میں سیوریج، واٹر سپلائی، ٹف ٹائلز، سولنگ، سٹرکوں کی تعمیر و مرمت‘ تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے جاچکے ہیں۔
رئیس نبیل