افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی،تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سے آپریشن کی اجازت دے دی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی،افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے پاکستان کی سی اے کوخط لکھا تھا، جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی، ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا،پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔

افغان ایئرلائن

مزید :

صفحہ اول -