وزیراعظم کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد پیر کو رکھیں گے

وزیراعظم کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد پیر کو رکھیں گے

  

 کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد پیر کو رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر پیر کو کراچی جائیں گے۔ وزیر اعظم کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی سرکلر ریلوے ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر مکمل کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں آپریشنز بحال کیے جائیں گے، اس عظیم منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کیدورہ کراچی میں جدید کراچی سرکلرریلوے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کینٹ سٹیشن پر کے سی آرکے سنگ بنیاد کی تقریب سے متعلق پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -