امیرجماعت اسلامی سراج الحق کادورہ جنوبی پنجاب، تیاریاں شروع

 امیرجماعت اسلامی سراج الحق کادورہ جنوبی پنجاب، تیاریاں شروع

  

 ملتان ( سٹی رپورٹرر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

9,10 اکتوبر کو جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورہ پر راجن پور پہنچیں گے۔ جہاں وہ 10 بجے صبح ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔جس کے بعد وہ رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام منعقدہ تربیت گاہ سے خطاب کریں گے۔10 اکتوبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اور شام 5 بجے ملتان میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کریں گے۔مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی نے کہا ہے کہ سراج الحق اپنے دورہ کے دوران وہ جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی،سماجی و دینی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ10 سے14 نومبر جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی نظم تین روزہ تفصیلی دورہ پر ملتان آئے گا۔اس دورہ میں مرکزی قیادت ضلع ملتان کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صحافیوں،دینی سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔تین روزہ دورہ کا حتمی شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا#  

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -