ملتان چیمبرآف کامرس، خواجہ محمد حسین بلامقابلہ صدر منتخب

ملتان چیمبرآف کامرس، خواجہ محمد حسین بلامقابلہ صدر منتخب

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )   ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سالانہ انتخابات خواجہ محمد حسین صدر خواجہ سہیل طفیل سینیئر نائب صدر نوید چغتائی نائب صدر بلامقابلہ منتخب(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 ہوگئے خواتین کی مخصوص نشست پر عالیہ بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئیں حتمی نتائج کا اعلان 30ستمبر کوایوان کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس سے ممبران مجلس عاملہ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن میاں فرید مغیث شیخ نے ممبران سید ثاقب علی اور خواجہ محمد حسن کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر،سینیئر نائب صدر،نائب صدر اور خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لیے خواجہ محمد حسین،خواجہ سہیل طفیل،نوید چغتائی اور عالیہ کے علاوہ کسی اورممبرمجلس عاملہ نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے لہذا انہیں بلامقابلہ برائے سال 2021-22 کامیاب قرار دیا جا تا ہے اس موقع پر موجودہ صدر ایوان خواجہ صلاح الدین،سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ، سابق صدور میاں تنویر اے شیخ،خواجہ محمد یوسف،ملک اسرار احمد،خواجہ محمد عثمان،محمد سرفراز،ندیم احمد شیخ،خواجہ محمد علی،طارق خان،میاں عطا شفیع،مرزا علی احمد،شیخ امجد،خواجہ فاروق،شیخ فیصل سعید،مسز رومانہ تنویر،مسز رابعہ شہزادنومنتخب ممبران مجلس عاملہ محمد علی امجد،وسیم احمد شیخ،شیخ عاصم سعید،محمد اعظم چوہدری،اعظم صابری،محبوب الہی،منیب ارشدنے بھی شرکت کی نومنتخب صدر خواجہ محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم خطہ کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروباری حالات میں بہتری کیلئے بھر پور کوشش کر ے گی اس ضمن میں باہمی مشاورت اور سینئرز کی رہنمائی حاصل کرکے آگے بڑھیں گے۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خطہ کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی سرگرم عمل ہوں گے اور ارباب اختیار تک کاروباری برادری کی آواز کو پہنچایا جائے اور ان کے مسائل کو حل کرایا جائے۔  ایوان کے موجودہ صدر خواجہ صلا ح الدین کی زیر ِقیادت بہترین امور سر انجام دیئے اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ خاص طور پر CSRسرگرمیوں کو بھر پور انداز میں سر انجام دیا۔  انشا اللہ ہماری ٹیم بھی  خطہ کی کاروباری برادری کی نمائندگی بھر پور انداز میں کرے گی اور CSRکی سرگرمیاں بھی جاری رکھے گی۔سینیئر نائب صدر خواجہ سہیل طفیل نے کہا کہ نو منتخب صدرخواجہ محمدحسین اور ایوان کی نئی مجلس عاملہ کے ساتھ مل کر جنوبی  پنجاب کے پریمئر چیمبر کے پلیٹ  فارم سے اس خطہ کی تجارتی و صنعتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں برے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

خواجہ محمد حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -