نوسرباز سعودیہ پلٹ کولوٹ کرفرار

     نوسرباز سعودیہ پلٹ کولوٹ کرفرار

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  ) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے پولیس وردی میں ملبوس نوسربازسعودی پلٹ شہری سے لاکھوں (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

مالیت کے ریال چھین کر فرارہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔سعودی پلٹ محمدندیم ایئرپورٹ پہنچاجہاں اپنے کزن رضوان کے ساتھ گاڑی میں سوارہوکر گھر جارہے تھے کہ سبزی منڈی کے قریب کورولاگاڑی نمبری mng/1890میں وردی میں ملبوس چارنامعلوم نوسرباز ملزمان نے روک لیااوراپنی پہنچان پولیس ملازمین ظاہر کرکے تلاشی شروع کردی،تلاشی کے دوران نوسربازملزمان نے سعودی پلٹ کو اپنی باتوں میں الجھاکر بیگ میں موجود 8500سعودی ریال مالیت 3لاکھ82ہزار پانچ سوروپے چھین کر موقع سے فرارہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سعودی پلٹ شہری کے بیان کے بعد فرارہونے والے نوسربازملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا  تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں موبائل شاپ پر ڈکیٹی کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھ نامعلوم مسلح افرادگن پوائنٹ پر نقدی, موبائل فون, لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کیسے واردات کی جارہی ہیجبکہ مقامی پولیس  سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح افراد کے چہرے واضح ہونے کے باوجود تلاش نا کرسکی یے

نوسرباز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -